اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) وفاقی اور صوبائی حکومتی ادارے بجلی واجبات کی مد میں 2 کھرب 56 ارب روپے کے نادہندہ نکلے۔وزارتِ توانائی پاور ڈویژن نے اس حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کروا دیں۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومتی ادارے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 47 ارب 81 کروڑ روپے جبکہ صوبائی حکومتوں کے ماتحت ادارے بجلی کی مد میں 1کھرب 51 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں۔آزاد جموں و کشمیر حکومت کے محکمے ڈسکوز کے 56 ارب 77 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔پاور ڈویژن کے مطابق حساسیت کے باعث ڈسکوز ان محکموں کے بجلی کنکشن منقطع نہیں کرتے، ادائیگی نہ کرنے پر سرکاری محکموں کو کنکشن کاٹنے کے نوٹسز دیے جاتے ہیں۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت لیسکو کے 6 ارب 67 کروڑ روپے، گیپکو کے 2 ارب 82 کروڑ روپے، فیسکو کی1 ارب 72 کروڑ روپے، آئیسکو کے 14 ارب 13 کروڑ روپے، میپکو کے 2 ارب 18 کروڑ اور پیسکو کے 2 ارب 22 کروڑ روپے دینے ہیں۔
()
وفاقی حکومت حیسکو کی 5 ارب 53 کروڑ روپے اور سیپکو کی 9 ارب 13 کروڑ روپے، کیسکو کی 2 ارب 40 کروڑ روپے اور ٹیسکو کی 96 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔پنجاب حکومت 5 بجلی تقسیم کار کمپنی کی 33 ارب 5 کروڑ روپے، خیبر پختون خوا حکومت پیسکو اور ٹیسکو کی 26 ارب 25 کروڑ روپے، سندھ حکومت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 54 ارب روپے سے زائد جبکہ بلوچستان حکومت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 38 ارب 29 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔
بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points