پاکستان میں پولیس کا شعبہ کرپشن میں پہلے نمبر پر ہے

19


کرپٹ ترین اداروں میں ٹینڈرنگ، کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے اور عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ

جمعہ 9 دسمبر 2022
21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دیدیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جاری سروے رپورٹ میں پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دیا گیا ہے جبکہ کرپٹ ترین اداروں میں ٹینڈرنگ،کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے اور عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں کرپٹ ترین اداروں میں تعلیم کے شعبہ کو چوتھا نمبر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ نیب سمیت انسداد کرپشن اداروں پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔سروے رپورٹ میں صوبہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو کرپٹ ترین قرار دیا گیا ہے۔اس حوالے سے کراچی سیکرٹری تعلیم اکبر لغاری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل والوں نے مجھ سے کوئی میٹنگ نہیں کی، میرے علم میں ایسی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔

()

انہوں نے کہا اگر ایسی کوئی رپورٹ ہے تو میں اس کو نہیں مانتا ،مفروضوں پر مبنی رپورٹ نہیں ہونی چاہیے،اگر کوئی ثبوت ہے تو دیں انہوں نے کہا عدالت نے ٹیچرزکی ڈیلی مانیٹرنگ کا کہا ہے ، محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا عمل شفاف ہے ، اگر کوئی شکایت آتی ہے تو اس پر کارروائی کرتے ہیں۔

رپورٹ میں پنجاب میں پولیس، خیبرپختونخوا میں عدلیہ، بلوچستان میں ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کرپٹ ترین ادارے قرار دیے گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کا یہ ماننا ہے کہ خدمات کی فراہمی میں کرپشن بہت زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points