امریکا کے لیے پاکستان پوسٹ کے پارسلز کی بکنگ بند

7
امریکا کے لیے پاکستان پوسٹ کے پارسلز کی بکنگ بند


پیر 5 اگست 2024
22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 05 اگست2024ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان پوسٹ کے پارسلز کی بکنگ بند کر دی گئی ہے۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیاکہ امریکی شپنگ کمپنیوں کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے باعث بکنگ بند ہوئی۔

()

رپورٹ کے مطابق آرڈر کینسل ہونے سے پاکستانی مصنوعات کی امریکا میں تجارت بند ہونے لگی ہے، امریکا کے لیے پارسلز کی بکنگ بند ہونے سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اس حوالے سے تاجر برادری نے بتایا کہ امریکا کے سوا برطانیہ اور دیگر ممالک کو پارسلز اور ڈاک کی بکنگ ۔

تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے ذریعے امریکا کے لیے سامان کی ترسیل یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points