9 مئی مقدمے ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے پر عالیہ حمزہ کی رہائی تاخیر کا شکار

10
9 مئی مقدمے ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے پر عالیہ حمزہ کی رہائی تاخیر کا شکار


پیر 5 اگست 2024
21:35

گوجرانوالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 05 اگست2024ء) گوجرانوالا میں 9مئی مقدمے میں ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے پر عالیہ حمزہ کی رہائی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

()

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں 9مئی مقدمے میں ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے پر رہنماء پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی رہائی تاخیر کا شکار ہوگئی۔عدالت نے 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی اور انہیں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا، آج چھٹے روز بھی عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے عدالت کو موصول نہ ہوسکے ،ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد عدالت سے رہائی کی روبکار جاری ہوگی۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points