نامور برانڈز کے نام پر لاہور کے مختلف علاقوں میں جعلی سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب

5
نامور برانڈز کے نام پر لاہور کے مختلف علاقوں میں جعلی سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب


زمین پر رکھی گئی کھلی پتی کو مختلف سائز کے ڈبوں اور بیگز میں پیک کیا جارہا تھا‘ وزیرخوراک بلال یاسین

اتوار 4 اگست 2024
16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 04 اگست2024ء) نامور برانڈز کے نام پر لاہور کے مختلف علاقوں میں جعلی سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب کیا گیا۔ وزیر خوراک بلال یاسین کے مطابق زمین پر رکھی گئی کھلی پتی کو مختلف سائز کے ڈبوں اور بیگز میں پیک کیا جارہا تھا۔

()

انہوںنے کہا کہ ٹیکس چوری اور دھوکہ دہی کرنے والے عناصر عوام اور ریاست دونوں کے مجرم ہیں۔جعلی اشیا ئے خورونوش کی مارکیٹ میں ترسیل کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔صوبائی وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے مافیا کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points