ایئرٹریفک کنٹرول کے بروقت ایکشن نے طیارے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچالیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 جولائی2024ء) پی آئی اے کا طیارہ راستہ بھٹک گیا تاہم ایئرٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے سکھر جانیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 536 راستے سے بھٹک گئی تاہم ایئرٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچالیا۔
()
اڑان بھرنے کے بعد اے ٹی آر طیارے کا نیوی گیشن سسٹم خراب ہوگیا تھا ، طیارہ دوسرے روٹ پر جا رہا تھا کہ ایئرٹریفک کنٹرولر نے کپتان کووارننگ دی۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو بتایا آپ راستہ بھٹک گئے ہو، جس پر کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر کو بتایا طیارے کا نیوی گیشن سسٹم خراب ہوگیا ہے۔ جس کے بعد کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کی رہنمائی سے طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ اتار لیا۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points