جمرود میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 جوان شہید

10
جمرود میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 جوان شہید


جمرود ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2024ء ) صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ جمرود میں نامعلوم دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے خیبر کے علاقے جمرود میں تختہ بیگ میں واقع پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، جس کے مقابلے میں چیک پوسٹ پر موجود پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اور ایف سی کے 2 جوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا، ڈی پی او خیبر نے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر10منٹ تک شدت پسندوں اورپولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ایف سی کے جوان نے جام شہادت نوش کیا، پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے، حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

()

چند روز قبل باجوڑ پولیس جوانوں نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب میاگانوں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، رات کی تاریکی میں دہشت گروں کے طرف سے میاگانو پولیس پوسٹ کو اچانک راکٹ لانچرز اور دیگر چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، جس کا ضلعی پولیس جوانوں نے جواں مردی سے مقابلہ کرکے حملے کو ناکام بنا دیا، حملے سے ضلعی پولیس جوان محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر دہشت گرد عناصر راہ فرار اختیار ہونے پر مجبور ہوئے، بھرپور موثر جوابی کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد نے پولیس جوانوں کو شاباش دی اور انہیں نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کردیا۔



Source link

Credits Urdu Points