پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث گزشتہ ماہ جنگلات میں آگ لگنے سے تقریبا 200 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا

13
پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث گزشتہ ماہ جنگلات میں آگ لگنے سے تقریبا 200 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا


گزشتہ مئی کے مہینے میں راولپنڈی و مری میں 21، لاہور قصور 6، بہاولپور 3، جہلم 4 ، اٹک 5 ، گجرات، مظفرگڑھ، جھنگ اور چیچہ وطنی میں 1 جبکہ چکوال میں 5 مقامات پرجنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، ترجمان پی ڈی ایم

ہفتہ 1 جون 2024
21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 01 جون2024ء) پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث گزشتہ ماہ جنگلات میں آگ لگنے سے مجموعی طور پر تقریبا 200 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔

()

ترجمان پی ڈی ایم پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں تقریبا ایک لاکھ 44 ہزار ایکڑ رقبے پر جنگلات موجود ہیں، گزشتہ مئی کے مہینے میں راولپنڈی و مری میں 21، لاہور قصور 6، بہاولپور 3، جہلم 4 ، اٹک 5 ، گجرات، مظفرگڑھ، جھنگ اور چیچہ وطنی میں 1 جبکہ چکوال میں 5 مقامات پرجنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے جس سے مجموعی طور پر تقریبا 200 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کو معاونت فراہم کر رہا ہے،درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے جنگلات میں چھوٹی سی چنگاری سے بھی آگ لگ سکتی ہے،جنگلات میں آگ لگنے کی سب سے بڑی وجہ انسانوں کی لاپرواہی یا بے احتیاطی ہے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points