()
انہوں نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لیا تھا عام بات کی تھی، سب کیلئے بات کی تھی۔ یہاں مجھے فرد واحد کو کہا جارہا کہ میں نے توہین عدالت کی، لیکن پی ٹی آئی کے راؤف کی طرف سے سپریم کورٹ اور اسلام آباد چیف جسٹس کو ٹاوٴٹ بول رہے، پی ٹی آئی کے لوگ کیا غلاظت نہیں بَک رہے، لیکن وہاں تو سوموٹو نوٹس نہیں لیا گیا۔ اسی اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے دو بار سزاسنائیں، میں نے کیا قصور کیا تھا؟ اگر میں غلط ہوں تو کیمرے کے سامنے معافی مانگ لوں گا، اگر ٹھیک ہوں تو کبھی معافی نہیں مانگوں گا، میں نے بوٹ رکھا تھاتوفوج نے مجھے پریشر ککر میں ڈال دیا تھا، میرے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا معافی مانگو ، میں نے کہا فوج کی تذلیل کرنا میری نیت نہیں تھی نا ہی تذلیل کی ہے، میں معافی نہیں مانگوں گا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر مجھے پراکسی کہا گیا ہے تو پھر ثابت بھی کرنا ہوگا،اگر ثابت کردیں گے تو میں معافی مانگوں گا،ورنہ میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں، اگر مجھے پراکسی کہا گیا ہے تو مجھے میرے منصب اور خاندانی عزت سے فارغ کردیا گیا، میں نے کہا ہے کہ اگر میری پگڑی اچھالیں گے تو میں پگڑیوں کے فٹ بال بنا دوں گا۔ اطہر من اللہ نے مجھے سزا دی ٹرائل بھی نہیں کیا، مجھے اگر توہین عدالت ذمرے میں لایا گیا تو سوال کرسکتا ہوں۔
Credits Urdu Points