ٹیل ریس ٹنل میں بندش کی وجہ سے نیلم جہلم ہائیڈل پاور اسٹیشن کو بند کر دیا گیا، پاور سٹیشن کی بندش حفاظتی اقدامات کے تحت کی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی2022ء) ملک میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہو گیا، ٹیل ریس ٹنل میں بندش کی وجہ سے نیلم جہلم ہائیڈل پاور اسٹیشن کو بند کر دیا گیا، پاور سٹیشن کی بندش حفاظتی اقدامات کے تحت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈل پاور اسٹیشن کی ٹیل ریس ٹنل میں بندش واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاور سٹیشن کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔
()
ترجمان واپڈا کے مطابق ٹیل ریس ٹنل میں بندش کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں، وجوہات معلوم ہونے پر ٹیل ریس کی بندش دور کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پاور سٹیشن بند ہونے کی اطلاع وزارت آبی وسائل کے ذریعے تمام متعلقہ اداروں کو کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ میں تعطل آیا ہے ، یہ ایک مشکل منصوبہ ہے، تعطل کو تلاش کیا جارہا ہے، انشااللہ جتنی جلدی انسانی طاقت سے ٹھیک کرسکے ٹھیک کریں گے ۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points