()
اسدعمر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو اغوا قرار د یتے ہوئے کہا کہ صورتحال بار ، بینچ ، میڈیا اور انسانی حقوق کے تنظیموں کیلئے امتحان ہے۔عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی جبکہ شہباز گل کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری لرزتی ہوئی حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔
حلیم عادل کو نامعلوم مقام پر رکھا گیا ،عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہتھکڑی عمران ریاض کو نہیں لگائی گئی بلکہ جمہوریت کو لگا دی گئی۔جو کچھ ہو رہا ہے یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہو رہا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، امید ہے عمران ریاض کو بھی انصاف ملے گا، یہ پیپلز پارٹی جو اب غاصب جماعت ہے اس کی قیادت کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔
Credits Urdu Points