لاہور میں تندور مالکان کا نان 20 اور روٹی 15 روپے کرنے کا فیصلہ، 20 جولائی سے تندور بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2022ء) روٹی اور نان کی قیمتوں میں 30 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، لاہور میں تندور مالکان کا نان 20 اور روٹی 15 روپے کرنے کا فیصلہ، 20 جولائی سے تندور بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔
()
تفصیلات کے مطابق
لاہور میں تندور مالکان نے نان 20 اور روٹی 15 روپے کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کے مطابق روٹی اورنان پرانی قیمت پر فروخت کرنا ممکن نہیں رہا، نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو 20جولائی سے تندور بندکر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 20 جولائی سے ہڑتال کا حکومت کو الٹی میٹم دیدیا ہے، ہم نقصان میں مزید روٹی نہیں بیچ سکتے۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points