مجھے جان سے بھی مار دیا جائے تو فکر نہیں، اپنا کام کرتا رہوں گا

4


میرے پر 30 مقدمے کر دیئے اور اسلحہ چھین لیا، گرفتاری کرنی ہےتوکرلیں، گرفتاری کا تجربہ کرنا ہے تو یہ بھی کر لیں میں تیار ہوں، سب صحافیوں کو پیغام ہےکچھ بھی ہو جائے اپنا کام جاری رکھیں، گرفتاری کے وقت عمران ریاض خان کی ویڈیو سامنے آگئی


محمد علی

منگل 5 جولائی 2022
23:36

مجھے جان سے بھی مار دیا جائے تو فکر نہیں، اپنا کام کرتا رہوں گا  مجھے جان سے بھی مار دیا جائے تو فکر نہیں، اپنا کام کرتا رہوں گا pic f4b23 1657046379

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2022ء) عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ مجھے جان سے بھی مار دیا جائے تو فکر نہیں، اپنا کام کرتا رہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتاری کے وقت عمران ریاض خان کی ویڈیو سامنے آگئی۔

گرفتاری سے کچھ لمحات قبل ریکارڈ کروائی گئی ویڈیو میں عمران ریاض خان نے کہا کہ میرے پر 30 مقدمے کر دیئے اور اسلحہ چھین لیا، گرفتاری کرنی ہےتوکرلیں، گرفتاری کا تجربہ کرنا ہے تو یہ بھی کر لیں میں تیار ہوں، سب صحافیوں کو پیغام ہےکچھ بھی ہو جائے اپنا کام جاری رکھیں۔ مجھے جان سے بھی مار دیا جائے تو فکر نہیں، اپنا کام کرتا رہوں گا۔ اپنی ضمانت کرانے کیلئے اسلام آباد آ رہا تھا کہ اسلام آبادٹول پلازہ پر مجھےگرفتار کیا جا رہا ہے۔

()

جسٹس اطہرمن اللہ ہدایت کرچکےہیں کہ
گرفتاری نہیں کی جاسکتی تاہم ضمانت کے لیے اسلام آباد آ رہا تھا کہ ٹول
پلازہ پر گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک کے
معروف صحافی عمران ریاض خان کو پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔

سینئر صحافی کے وکیل میاں علی اشفاق کی جانب سے
اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام جاری کیا گیا۔

مجھے جان سے بھی مار دیا جائے تو فکر نہیں، اپنا کام کرتا رہوں گا pic 6b160 1657044696

میاں
علی اشفاق کے مطابق عمران ریاض کو پنجاب پولیس کی جانب سے اسلام آباد ٹول
پلازہ سے حراست میں لیا گیا۔ عمران ریاض خان کی گرفتاری اسلام آباد
ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے حکم کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اس حوالے سے اے آر وائی
نیوز کے مطابق عمران ریاض خان کو اٹک پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا،
گرفتاری کے وقت اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کے
ہمراہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points