سینئر وکیل میاں علی اشفاق

5


عمران ریاض کو پنجاب پولیس کی جانب سے اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لے لیا گیا: سینئر وکیل میاں علی اشفاق


محمد علی

منگل 5 جولائی 2022
23:03

معروف صحافی عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات  سینئر وکیل میاں علی اشفاق pic fa95b 1657045322

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2022ء) معروف صحافی عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف صحافی عمران ریاض خان کو پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سینئر صحافی کے وکیل میاں علی اشفاق کی جانب سے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

()

سینئر وکیل میاں علی اشفاق pic 6b160 1657044696

میاں علی اشفاق کے مطابق عمران ریاض کو پنجاب پولیس کی جانب سے اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لیا گیا۔ عمران ریاض خان کی گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے حکم کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران ریاض خان کو اٹک پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا، گرفتار کے وقت اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کے ہمراہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points