پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو نہیں توڑنا چاہئیے

23
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو نہیں توڑنا چاہئیے


کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2024ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو نہیں توڑنا چاہئیے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف الیکشن ہارے ہوئے ہیں،نوازشریف کا اخلاقی طور پر وزیراعظم بننا ٹھیک نہیں، وزیراعظم کے عہدے کے لیے شہباز شریف یا ایاز صادق متبادل امیدوار ہو سکتے ہیں۔خورشید شاہ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد اراکین کو نہ خریدا جائے۔پی ٹی آئی نشستیں کسی ممبر کی نہیں عوام کی ہیں، جس کو مینڈیٹ ملا ہے اسے تسلیم کرنا چاہئیے۔دوسرے کے مینڈینٹ میں ہاتھ نہ ڈالیں۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی معاملات پر فوری فیصلوں کی ضرورت ہے ۔ فارم 45 کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیے۔

()

تمام پارٹیوں کو بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دیتے ہیں، ن لیگ لوگوں کے جذبات سے نہ کھیلے۔

۔پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کی خرید و فروخت سے انارکی پھیلے گی۔ پیپلز پارٹی کسی اور جماعت کے منتخب ممبر کو ساتھ شامل نہیں کرے گی۔قبل ازیں خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کسی پارٹی میں جانا پڑے گا ورنہ حیثیت نہیں ہوگی، سیاست میں ہر چیز ہوسکتی ہے کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، ہو سکتا ہے ہم ان سب کو لے کر کسی بہتر راستے پر چل پڑیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نشستیں پوری نہ ہوں تو حکومت، وزیراعظم کی باتیں نہیں کی جاتیں، مسلم لیگ ن کے پاس 72 اور ہمارے پاس 52نشستیں ہیں، چاہتے ہیں کسی کے ساتھ الائنس بنے بھی تو کم پارٹیاں شامل ہوں۔انہوںنے کہا کہ سب سے پہلے تو پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیا کرینگے، حکومت کیلئے جتنی زیادہ پارٹیاں ہوں گی اتنے زیادہ مسائل ہونگے اگر اتحاد بنا کر حکومت بنائی جائے تو ہر چیز کو برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔



Source link

Credits Urdu Points