17 بار وزیررہنے والے کے مقابلے میں رات کی فلائٹ سے امریکہ آںے والوں کو اہمیت دی گئی


راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13جنوری2024 ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 17 بار وزیر رہنے والے کے مقابلے میں دولت جیت گئی اور امریکہ سے رات کی فلائٹ سے پاکستان آنے والوں کو ٹکٹ جاری کردئیے گئے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کی قیادت سے گلے شکوں کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ
جن لوگوں نے امریکہ سے رات کی فلائٹ سے آنے والے کو ٹکٹ دیا ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔ میں نے اپنی زندگی میں جتنی تکلیفیں پچھلے 6 ماہ میں اٹھائیں اس کا میں نے زندگی میں کبھی بھی نہیں سوچ تھا۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے گمنام جگہوں پرچالیس دنوں کا چلہ کاٹا جیل کاٹی اورغاروں میں رہا تاکہ ایک شخص کیخلاف مجھے سے بیان لیا جا سکے،مجھے عمران خان کی بیگم کیخلاف بیان دینے کیلئے مجبور کیا جاتا رہا۔

()

مجھے 164 کا بیان دینے کیلئے مجبور کیا جاتا رہا۔

میرا گھر توڑ دیا گیا ۔

میرے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ میرے خون کی رگوں میں شک نہیں تھا میں ڈٹا رہا اور آج بھی ڈٹا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ اس بات کا ہے جو بندہ 17 بار وزیر رہا اس کو بعض لوگوں نے ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا گیا اور ایسے فرد کو ٹکٹ جاری کیا جو رات کی فلائٹ سے امریکہ آئے تھے جن لوگوں نے یہ ٹکٹ جاری کیا ہے میں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں لیکن میں اپنی دوستی نبھاﺅں گا میں دوستی کیخلاف نہیں ہوں۔ میں اصولوں کی سیاست کرتا ہوں۔ میں نے کلاشنکوف میں7سال جیل کاٹی۔ میں نے اپنی بھابھی کا جنازہ بھی نہیں پڑا۔ قوم سے یہ کہنا چاہتا ہوں میں نے امتحان پاس کیا میں جھکا نہیں۔ میں ہمیشہ سچ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا۔ اب عوام کا امتحان ہے کہ وہ حلقہ این اے 56 میں قلم دوات پرمہر لگا کران امریکن ایجنٹوں کو اور وہ لوگ جو امریکہ سے رات کی فلائٹ میں پاکستان آتے ساتھ ہی ٹکٹ کے حقدار ٹھہرے ہیں۔ان سب کو آپ نے بتانا ہے کہ قوم زندہ ہے۔شیخ رشید دوستی پر حرف نہیں آنے دےگا ۔انشاءاللہ میں جان دیدوں گا لیکن دوستی کو ضرور نبھاﺅں گا، پنڈی پر حرف نہیں آنے دونگا۔شیخ رشید نے کہا کہ صرف عوام سے یہی اپیل ہے کہ ساری قوم 8 فروری کو قلم دوات پرمہر لگا کر یہ ثابت کریں کہ دولت سے خریدا نہیں جاسکتا ۔ میں قوم کو ابھی سے مبارکباد دیتا ہوں کہ قلم دوات 8 فروری کو تاریخی لیڈ سے جیتے گی اور آپ سب لوگ الیکشن والے دن اپنے گھروں سے نکل کر قلم دوات پر مہر لگا کر ثابت کریں گے کہ ایک سچے انسان کے ساتھ ساری دنیا کھڑی ہے۔ میں آخری سانس تک دوستی کے ساتھ کھڑا رہوںگا ملک پرکبھی آنچ نہیں آنے دونگا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ سب لوگ سچ کے ساتھ کھڑے ہونگے اور قلم دوات کو جتوانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔



Source link

Credits Urdu Points

Exit mobile version