چودہ سالہ کار سوار کی رکشہ کو ٹکر سے زخمی ہونے والی ایک اور خاتون دم توڑ گئی

29
چودہ سالہ کار سوار کی رکشہ کو ٹکر سے زخمی ہونے والی ایک اور خاتون دم توڑ گئی


غفوراں بی بی آٹھ روز جنرل ہسپتال میں زیرعلاج رہیں ،حادثہ میں اب تک دو خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں

جمعرات 28 دسمبر 2023
21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 28 دسمبر2023ء) لاہور کے علاقہ گرین ٹائون میں چودہ سالہ کار سوار کی رکشہ کو ٹکرکے حادثے میں زخمی ہونے والی ایک اور خاتون دم توڑ گئی ۔گرین ٹاون کے علاقہ میں14سالہ کارسوار ابراہیم نے 19دسمبر کو رکشہ کو ٹکر ماری تھی ۔

()

غفوراں بی بی8روزجنرل ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی ۔ واقعہ میں زخمی رضیہ بی بی حادثہ کے دوسرے روزہی جاں بحق ہوگئیں تھیں جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والی 8ماہ کی حاملہ فاطمہ بی بی بھی زخمی ہوئی تھی جنھیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔کم عمرکارسوار چودہ سالہ ابراہیم پرمقدمہ درج کر کے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points