آصف زرداری سے اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی

32
آصف زرداری سے اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی


اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 دسمبر 2023ء ) گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کا کہنا ہے آصف زرداری سے اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا ہمارا ملک آئین و قانون کے مطابق چلتا ہے۔ الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کا اختیار آئین نے دیا ہے۔ ملک آئین کے مطابق چلتا ہے کسی کی مرضی سے نہیں۔گورنر خیبر پختونخواہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس تو بہت وکلا ہیں عدالت جا سکتے ہیں۔ نون لیگ کو سینٹ الیکشن میں انتخابی نشان نہیں ملا تھا ،امیدوار سینٹ الیکشن میں انتخابی نشان کے بغیر لڑے۔حاجی غلام علی نے یہ بھی کہا کہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ جے یو آئی کے خلاف الیکشن لڑیں گے ۔آصف زرداری سے اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ میرا فرض ہے کہ ریاست اور عوام کو آپس میں جوڑوں۔

()

گورنر ہاؤس میں سیاسی میٹنگ نہیں ہوئی۔

خیبر پختون کا صوبہ مہمان نواز ہے، مہمان آتے رہتے ہیں اور سیاسی جماعتیں الیکشن کے دوران ملاقاتیں کرتی رہتی ہیں۔سیاسی جماعتوں میں باتیں بہت ہوتی ہیں عمل کچھ پر ہوتا ہے۔گورنر خیبر پختون نے مزید کہا کہ الیکشن میں جانا ہے فیصلہ ہو چکا ہے۔ الیکشن میں رکاوٹ کا سوچنا عدالت کی توہین ہوگی۔آئین کے مطابق صوبے سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ اس وقت صوبے میں ملازمین کو تنخواہیں دینے کے بھی مسائل ہیں۔قبل ازیں گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کی افادیت کو سمجھتے ہوئے اس پر عبور حاصل کرنے کیلئے نوجوانوں کو بالخصوص آئی ٹی سیکٹر میں آگے لانے کی ضرورت ہے۔تمام محکموں کو امور میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے آئی ٹی سیکٹر سے جوڑنا بھی موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے،صوبائی حکومت، چیمبرز کا بزنس کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حصول خوش آئند ہے،اس اقدام سے حکومت،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کے درمیان بروقت کمیونیکیشن یقینی ہو سکے گی،اس نظام کو کامیاب بنانے کیلئے ایف پی سی سی آئی کو ہر قسم کا تعاون یقینی بنائیں گے۔



Source link

Credits Urdu Points