کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

10
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا


شہر قائد اور گرد و نواح میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 247 ریکارڈ

جمعہ 1 دسمبر 2023
22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں جمعہ کو دوسرے نمبر پر آگیا، شہر قائد اور گرد و نواح میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو سینتالیس ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق میگا سٹی میں فضائی آلودگی سے شہری متاثر ہورہے ہیں۔ دھواں اڑاتی گاڑیاں ، بے ہنگم ٹریفک کا شور اور جلتا کچرا آلودگی کا سبب بن رہا ہے جس سے سانس کی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔

()

ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی میں کہیں نہ کہیں ہم سب کا ہاتھ ہے۔ گھروں کے باہر کچرا جلانا پیٹرول اور ڈیزل پر گاڑیاں چلانا اور لکڑی جلانے سمیت فیکٹریوں سے زہریلی گیسز کا اخراج فضا آلودہ اور ایئرکوالٹی خراب کرتا ہے۔کراچی میں ائیر کوالٹی 250 کے قریب تھی، اور اسکا رنگ پرپل تھا، اس رنگ کا مطلب یہ ہے کہ ائیرکوالٹی انتہائی خراب ہے۔ماہرین نے کہا کہ شہری احتیاط سے کام لیں، فضائی آلودگی کے باعث سانس کی بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points