نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں تحریک انصاف کو کوئی امیدوار نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر عمران خان کے اپنے ساتھیوں میں لڑائیاں ہوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تکبر میں مبتلا چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ
خیبرپختونخوا کی عوام نے عمران خان کو بھاری عوامی منڈیٹ دیا مگر عمران خان پختونوں کو مایوس کیا۔عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے قریب آضاخیل پایان میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
()
اس موقع پر چیئرمین ویلج کونسل اضاخیل پایاں دلدار الدین عرف باچا کاکا اضاخیل تحریک انصاف سے مستعفیٰ ہوکر آپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین شمولیت کا اعلان کیا۔
پرویز خٹک نے اضاخیل میں شمولیتی پروگرام کے دوران پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنا ئیں۔عوام کی جوق در جوق شمولیت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے کامیاب مستقبل کی روشن مثال ہے۔
مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم عوامی حمایت کھو چکے ہیں ۔مولانا نے اسلام کا نام لیکر ہمیشہ اسلام اباد کو ترجہی دی۔حکمرانوں کی غلط پالیسوں سے عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہوچکے ہیں غلط معاشی پالیسی سے ملک آئی ایم ایف کا غلام بن چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پاکستان کے روشن مستقبل اور معاشی استحکام کی نوید لیکر میدان میں آئیں ہیں۔
Credits Urdu Points