ملک بھر میں 90 دن میں انتخابات کرانے کا کیس، سپریم کورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا

29
ملک بھر میں 90 دن میں انتخابات کرانے کا کیس، سپریم کورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔03 نومبر2023ء) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں 90 دن میں انتخابات کرانے کے کیس کی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔اٹارنی جنرل نے صدر مملکت کی جناب سے انتخابات کے حوالے سے خط عدالت میں پیش کردیا۔سپریم کورٹ کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوا،عدالت نے سیاسی معاملے پر از خود نوٹس لیا، صدر مملکت نے تحریک عدم اعتماد کے بعد قومی اسمبلی تحلیل کی جو غیر آئینی عمل تھا، تحریک عدم اعتماد کے بعد صدر، وزیراعظم کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے قومی اسمبلی وزیراعظم کی ایڈوائس پر 9 اگست کو تحلیل ہوئی ، یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے۔ 2 نومبر 2023 کی ملاقات کے بعد انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کیا گیا ، پورا ملک اس شش و پنج میں تھا کہ ملک میں عام انتخابات نہیں ہو رہے، آئین اور قانون پر عملدرآمد ہر شہری پر فرض ہے، قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد صدر اور الیکشن کمیشن کے درمیان اختلاف ہوا، ہم صرف یہ چاہتے تھے صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کی سہولت کاری کریں، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہی، اعلیٰ آئینی عہدہ ہونے کے ناطے صدر مملکت کی ذمہ داری زیادہ بنتی ہے، صدر نے خط میں لکھا کہ الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں سے مشاورت کر کے تاریخ کا اعلان کرے،صدر کے اس خط پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا،سپریم کورٹ کا تاریخ دینے کے معاملے پر کوئی کردار نہیں،صدر مملکت ملک کا اعلی عہدہ ہے،حیرت ہے کہ صدر مملکت اس نتیجے پر کیسے پہنچے، تاریخ دینے کا معاملہ سپریم کورٹ یا کسی اور عدالت کا نہیں،صدر مملکت کو اگر رائے چاہیے تھی تو 186آرٹیکل کے تحت رائے لے سکتے تھے، آئین سے انحراف کا کوئی آپشن کسی آئینی ادارے کے پاس موجود نہیں، آئین کو بنے 50 سال گزر چکے، اب کوئی ادارہ آئین سے لاعلم ہونے کا نہیں کہہ سکتا، 15 سال قبل آئین کو پامال کیا گیا۔

()

آئین کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج ہوتے ہیں،بدقسمتی سے پاکستان میں متعدد بار آئین کو پامال کیا گیا،غیر آئینی طور پر اسمبلی تحلیل کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، صرف عوام کے مفاد میں آئینی ادارے اہم فیصلے کر سکتے ہیں، امید کرتے ہیں تمام آئینی ادارے مستقبل میں سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے۔



Source link

Credits Urdu Points