بڑی مچھلیوں کیخلاف میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، چیئرمین نیب

12


بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی اربوں روپے کی رقوم برآمد کی جائے گی ، تمام تحقیقات کو میرٹ ، شفافیت ، ٹھوس شواہد اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا ، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا بیان

ساجد علی
اتوار مارچ
20:36

بڑی مچھلیوں کیخلاف میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ..  بڑی مچھلیوں کیخلاف میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، چیئرمین نیب pic 12bba 1555326124

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2021ء) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی اربوں روپے کی رقوم برآمد کی جائے گی ، جس کے لیے تمام تحقیقات کو میرٹ ، شفافیت ، ٹھوس شواہد اور دستاویزی ثبوتوں کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ر گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے جب کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان ، عالمی اقتصادی فورم ، پلڈاٹ اور مشال نے بھی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے متعلقہ ڈی جیز کو میگا کرپشن کیساتھ ساتھ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسز کی تازہ ترین رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

()

علاوہ ازیں قومی احتساب بیورونے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں پلی بارگین سے 21 ارب روپے مالیت کی ریکوری کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں سرکاری زمینوں کی خرد برد میں اہم پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب بلڈراحسان الہٰی نے اعتراف جرم کرلیا ، جس کے بعد اسٹیل مل اورسندھ حکومت کی زمینیں وگزار کرالی گئی۔
نیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بلڈر نے سرکاری زمین پر سوسائٹی کا منصوبہ بنایا ، جس کے لیے اس نے ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادرکو35 ملین کی رشوت دے کر سوسائٹی کے منصوبے کی منظوری لی ، منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 562 ایکڑ سرکاری زمین کا غبن ہوا ، جہاں صرف 29 ایکڑ نجی زمین کے بدلے ملزمان نے 562 ایکڑسرکاری زمین ملیربن قاسم میں الاٹ کرائی ، جس میں 362 ایکڑ پاکستان اسٹیل کی تھی ، اس میں سے احسان الہٰی کےفرنٹ مین آفتاب پٹھان کے ذریعے 262 ایکڑ کی الاٹمنٹ کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points