’جعلی راجکماری اباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر برد کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی‘

15


لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2021ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات

کو ’جھوٹوں کی نانی‘ کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری سمیت شاہی ٹبر ابا جی کی تباہ شدہ سیاست سمندر برد کر رہے ہیں ، کاغذی شیر ملک لوٹ کر لندن بھاگ گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جھوٹوں کی نانی نے درست کہا کہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ، کیوں کہ ملک کے بھگوڑے کرپٹ ظل سبحانی اور منشی اسحاق کو کون نہیں جانتا۔

دوسری طبرف پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں کریں گے، ن لیگی ووٹرز اور سپورٹرز نے بھی جوتے پہنے ہوئے ہیں، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ساتھ بدترین بدتمیزی کوبھولیں گے نہیں، سکیورٹی حصار کے بغیر باہر نکلیں، 22 کروڑ عوام جوتے لیے کھڑے ہیں۔

()

انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں تھے تب بھی پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی کرتے تھے آج حکومت میں ہیں تو بھی غنڈہ گردی کررہے ہیں، پاکستان کی عوام کو بتا دیا یہ کتنے پریشان ہیں،آج جھوٹا اعتماد کا ووٹ لیا لیکن جانا ٹھہر گیا ہے، مریم اورنگزیب پر جس طرح نہتی خاتون پر حملہ کیا، پوری قوم نے دیکھا پاکستان کی ہرماں ، بیٹی کا سر شرم سے جھک گیا ہوگا، میں کہنا چاہتی ہوں جو احسن اقبال پر جوتا پھینکا، اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا، میں اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کے دن گنے جاچکے ہیں، سکیورٹی کے حصار کے بغیر باہر نکلیں، 22 کروڑ عوام ہاتھوں میں جوتے لیے کھڑی ہیں۔



Source link

Credits Urdu Points