بلوچستان سے حکمران جماعت بی اے پی نے اکثریت حاصل کرلی بلوچستان عوامی پارٹی نے مجموعی 12 میں سے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ 4 جنرل نشستیں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے جیت لیں

21


کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 مارچ2021ء) سینیٹ الیکشن میں بلوچستان اسمبلی سے حکمران جماعت بی اے پی کے زیادہ امیدوار کامیاب ہوگئے ، بلوچستان عوامی پارٹی نے مجموعی 12 میں سے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق بی اے پی نے 5 جنرل نشستیں جیت لیں جب کہ ایک خواتین اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر حکمران جماعت نے کامیابی حاصل کی ، اس کے علاوہ ایک جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ عبدالقادر نے کامیابی حاصل کی۔ بتایا گیا ہے کہ صوبے میں سینیٹ کی 4 جنرل نشستوں پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے کامیابی حاصل کی۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ بلوچستان سے ہی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے والے عبدالقادر سینیٹر منتخب ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق عبدالقادر بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹ کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوگئے ، انہوں نے جنرل نشست پر کامیابی حاصل کی ، پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے لیا تھا ، جس کے بعد بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ ظہورآغا کو جاری کیا گیا ، تاہم بعد ازاں پاکستان تحریک اںصاف کی طرف سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کے بعد بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی بڑی کاروباری شخصیت عبدالقادر کو سینیٹ انتخاب کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت مل گئی تھی۔

()

اس ضمن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ عبدالقادر کے لیے ’پیراشوٹر‘ کا لفظ استعمال نہیں ہونا چاہیے ، کیوں کہ عبدالقادر کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ 2004ء سے بلوچستان سے سینیٹ انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں جب کہ پیراشوٹر تو ایک عجیب لفظ ہے جو حال ہی میں پاکستان کی سیاست میں متعارف کرایا گیا، اگر آپ سینیٹ کی تاریخ دیکھیں تو پھر ہر کوئی پیراشوٹر ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عبدالقادر سینیٹ انتخاب کے لیے پی ٹی آئی اور بی اے پی کے مشترکہ امیدوار تھے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے ان سے ٹکٹ واپس لینے کے بعد اب وہ بلوچستان سے بی اے پی کے ٹکٹ پر سینیٹ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ، بی اے پی نے منظم طریقے سے انٹرویز کے بعد امیدواروں کو ٹکٹ دیے۔



Source link

Credits Urdu Points