کراچی سے جدہ کے لیے نجی ائیر لائن کی پرواز فضا میں ہی دو گھنٹے چکر کاٹتی رہی

16
کراچی سے جدہ کے لیے نجی ائیر لائن کی پرواز فضا میں ہی دو گھنٹے چکر کاٹتی رہی


کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 اکتوبر 2023ء ) کراچی سے جدہ کے لیے نجی ائیر لائن کی پرواز فضا میں ہی دو گھنٹے چکر کاٹتی رہی۔ جیو نیوز کے مطابق پرواز پی اے 170 نے رات 2 بج کر 28 منٹ پر کراچی سے جدہ کے لیے ٹیک آف کیا جس کے فوری بعد طیارے کے آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی۔ نجی ائیر لائن جدہ کے لیے پرواز کے ٹیک آف کرتے ہی طیارے میں فنی خرابی پید ہو گئی۔طیارہ فیول برننگ کے لیے کراچی کی فضا میں دو گھنٹے تک چکر کاٹتا رہا۔ائیر کنٹرولر کی ہدایت ملنے پر طیارے کو واپس کراچی ائیرپورٹ کی طرف موڑ لیا گیا تاہم فیول ضائع کرنے کے لیے طیارہ سوا دو گھنٹے کراچی کی فضا میں چکر کاٹتا رہا۔طیارے نے صبح چار بج کر 34 منٹی پر جناح ائیرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔طیارے میں سوار 167 مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کرکے لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔

()

دوسری جانب گذشتہ روز  ملتان ایئرپورٹ پر طیارے کا ایک ٹائر پنکچر ہونے کے معمولی واقعہ نے بوئنگ سے منسلک 10 پروازوں کا شیڈول 5 روز تک درہم برہم کردیا، جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 چھ اکتوبر کو مدینہ سے ملتان پہنچی تو بوئنگ 777 طیارے کا ایک ٹائر پنکچر تھا، طیارے سے اگلی پرواز پی کے 715 اسی رات 7 بج کر 40 منٹ پر ملتان سے مدینہ کے لیے شیڈول تھی۔
لاہور سے سڑک کے راستے نیا ٹائر ملتان پہنچا یوں صرف 15 سال پرانا یہ طیارہ اگلی صبح 9 گھنٹے 16 منٹ کی تاخیر سے منزل کے لیے روانہ ہوسکا۔اس تاخیر کے باعث طیارے کی مدینہ سے کراچی کی پرواز پی کے 744 کی روانگی میں 10 گھنٹے 7 منٹ کی تاخیر ہوئی۔اسی بوئنگ کی کراچی سے جدہ کے لیے پرواز پی کے 731 بھی شیڈول تھی، لیٹ پہنچنے کی وجہ سے اگلی پرواز کی روانگی مقررہ وقت سے 9 گھنٹے 22 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔
7 اکتوبر کو جدہ سے اسلام آباد کے لیے پی کے 760 بھی اسی طیارے کے ذریعے شیڈول تھی، جس کی روانگی میں 9 گھنٹے 11 منٹ تاخیر ہوئی۔اسی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 لگ بھگ 9 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، 8 اکتوبر کو دمام سے اسلام آباد واپسی کی پرواز پی کے 246 شیڈول سے 8 گھنٹے 33 منٹ لیٹ ہوئی۔6 اکتوبر کو ٹائر پنچر سے شروع ہوئی تاخیر کے سبب اسی بوئنگ نے اسلام آباد سے 8 اکتوبر کو ریاض کی پرواز پی کے 753 کے ٹیک آف میں 8 گھنٹے 14 منٹ تاخیر کی۔



Source link

Credits Urdu Points