سینیٹ انتخابات سے قبل پی پی امیدوار پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

25



Live Updates

5 سے زائد افراد میرے گھر آئے اورگھروالوں کودھمکیاں دیں، حملہ آور کہہ رہےتھے پلوشہ خان کو باہرنکالو، پی پی رہنما کا بیان

شہریار عباسی
جمعہ فروری
21:41

سینیٹ انتخابات سے قبل پی پی امیدوار پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد ..  سینیٹ انتخابات سے قبل پی پی امیدوار پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ pic e17ac 1606735420

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26 فروری 2021ء) سینیٹ انتخابات سے قبل پی پی امیدوار پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، نامعلوم افراد کی جانب سے اہل خانہ کو دھمکایا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹ انتخابات میں سندھ سے امیدوار پلوشہ خان کے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پر حملہ کردیا گیا ۔

()

اس حوالے سے پی پی رہنما پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ میرےکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پرحملہ کیاگیا جہاں 5 سے زائد افراد میرے گھر آئے اورگھروالوں کودھمکیاں دیں۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کہہ رہےتھے پلوشہ خان کو باہرنکالو۔ پی پی رہنما کے مطابق میں تھانے میں درخواست دے رہی ہوں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی واقعےکی اطلاع دی ہے۔ پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ مشکوک افراد کی آمد کا مقصد کیا تھا تاہم اہل محلہ بھی واقعے پرتشویش میں مبتلا ہیں۔ خیال رہے کہ پلوشہ خان سینیٹ انتخابات میں سندھ سے پیپلزپارٹی کی امیدوار ہیں۔ سینیٹ انتخابات سے قبل پی پی رہنما کے گھر پر حملے کے حوالے سے اب تک پولیس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔


سینیٹ انتخابات سے قبل پی پی امیدوار پلوشہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ live icon
سینیٹ انتخابات کی تیاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points