شادی سے انکار ، نوجوان نے غصے میں فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کردیا

19


رشتہ نہ ملنے پر لڑکے نے ‏طیش میں آکر لڑکی کو گولی مارنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا

شہریار عباسی
بدھ فروری
23:01

شادی سے انکار ، نوجوان نے غصے میں فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کردیا  شادی سے انکار ، نوجوان نے غصے میں فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کردیا pic b23bb 1612629469

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 24 فروری2021ء) شادی سے انکار نوجوان لڑکی کی جان لے گیا ، نوجوان نے غصے میں فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی ہے۔یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے ایک نواحی قصبے میں پیش آیا ۔ رشتہ نہ ملنے پر نوجوان نے ‏طیش میں آکر لڑکی کو گولی مارنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 18سال کا اکمل 15سال کی لڑکی سےشادی کرنا چاہتا تھا لیکن رشتہ نہ ملنے ‏پر اکمل نے لڑکی پر فائرنگ کے بعدخود کو گولی ماری۔ اہل خانہ نے دونوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس ‏نے واقعے سے متعلق عینی شاہدین اور اہل خانہ کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

()

مقامی پولیس نے واقعے کے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

شادی سے انکار پر قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، گزشتہ دنوں لاہور میں بھی شادی سے انکار کرنے پر نوجوان نے گھر میں گھس کر اپنی کزن کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے شرقپور میں پیش آیا جہاں شادی سے انکار کرنے پر ایک نوجوان کاشف نے گھر میں گھس کر لڑکی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کی شناخت صوبیہ کے نام سے ہوئی ہے جس کو اس کے کزن کاشف نے صرف اس لیے قتل کردیا کیوں کہ لڑکی نے اس کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کردیا تھا ، واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی اور ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points