()
صدر عارف علوی نے کہا کہ دی مسلم ورلڈ لیگ نے جہاں اور بہت سارے اچھے کام کیے ہیں وہاں بچوں میں حفظ قرآن کا مقابلہ کروا کر تو اور بھی اچھا کیااس سے بچوں میں قرآن کی محبت اور زیادہ ہو گی اور بچے اپنے دین کی طرف راغب ہوں گے۔انہوں نے مملکت کی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرنے پر بھی تعریف کی کہ دنیا کی دو مقدس ترین مساجد اور وہاں آنے والے زائرین کی دیکھ بھال رتے ہیں۔صدر عارف علوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ان تعلقات کو مستقبل میں بھی اسی مضبوطی کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات نہ صرف ایک ہی دین کی وجہ سے ہیں بلکہ ہماری ثقافت بھی ایک جیسی ہے اور ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت بھی رچی بسی ہے۔اس لیے ہم ہمیشہ اسی محبت اور قدر کے ساتھ یک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔
Credits Urdu Points