روس میں حکومت خلاف مظاہرے،جھڑپیں،سینکڑوں افراد گرفتار

20


روس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2021ء) اس وقت روس کے چوراہے بدترین بدامنی کا نظارہ پیش کر رہے ہیں کہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں عروج پر ہیں۔سخت ترین سردی اور پھر کورونا لاک ڈاؤن کے عرصے میں اس قسم کا احتجاج حکومت اور عوام دونوں کو آمنے سامنے لے آیا۔ہزاروں افراد گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔روسی پولیس نے صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے والے ہزاروں افراد کی احتجاجی ریلی پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 1500 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں الیکسی ناوالنی کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

()

رواں ماہ کے وسط میں اپوزیشن لیڈر کو جرمنی سے روس پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔بعد ازاں انہوں نے اپنے حامیوں سے احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔حکام نے لوگوں کو احتجاج سے دور رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کورونا وائرس ہوسکتا ہے اور اگر احتجاج کیا گیا تو انہیں قانونی چارہ جوئی اور ممکنہ طور پر جیل بھی ہوسکتی ہے۔تاہم مظاہرین نے پابندی اور سخت سردی کے باوجود زیر حراست اپوزیشن لیڈر کی رہائی کے لیے بڑی احتجاجی ریلی نکالی جس کے خلاف پولیس نے آپریشن کیا۔کووڈ انفو پروٹیسٹ مانیٹر گروپ کے مطابق کم از کم ایک ہزار 614 افراد کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت ماسکو میں 300 اور سینٹ پیٹرزبرگ میں 162 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 70 شہروں اور قصبوں میں جلسوں کے دوران گرفتاریوں کی اطلاع ہیں۔حکام کے مطابق وسطی ماسکو میں تقریباً 4 ہزار افراد نے غیر مجاز ریلی میں حصہ لیا۔اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی اہلیہ یولیا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہیں ریلی میں حراست میں لیا گیا لیکن پھر رہا کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ موسم گرما میں الیکسی ناوالنی کو زہر دے دیا تھا جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ روس پہنچے تھے اور انہوں نے جرمنی سے روانگی کے وقت اپنی گرفتاری کے امکان کو رد کردیا تھا۔جبکہ الیکسی ناوالنی کو معطل کی جانے والی سزا کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑا سکتا ہے۔



Source link

Credits Urdu Points