پشاور ہائیکورٹ نے ضمانت سے رہا ہونیوالے ملزمان کی دوسرے مقدمے میں گرفتاری کیلئے عدالت سے اجازت لازمی قرار دیدی

34
پشاور ہائیکورٹ نے ضمانت سے رہا ہونیوالے ملزمان کی دوسرے مقدمے میں گرفتاری کیلئے عدالت سے اجازت لازمی قرار دیدی


اتوار 20 اگست 2023
19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 20 اگست2023ء) پشاور ہائیکورٹ نے ضمانت سے رہا ہونے والے ملزمان کی دوسرے مقدمے میں گرفتاری کے لئے عدالت سے اجازت لازمی قرار دے دی۔پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیاکہ ایک ہی ایف آئی آر میں عبوری ضمانت پانے والے ملزم کو دوسری ایف آئی آر میں گرفتار کرنے کے لئے عدالت کی اجازت لازمی ہوگی۔

()

پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ اس فیصلے سے متعلق ہائیکورٹ کے ممبر انسپیکشن ٹیم نے صوبے کے تمام ضلعی عدالتوں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں ہدایت کی گئی کہ ایک ہی مقدمے میں نامزد ملزم کو عبور ی ضمانت مل جانے کے بعد دوسری ایف آئی آر میں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔مراسلے میں کہاگیا کہ گرفتاری کے لئے پولیس یا دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے کو عدالت سے اجازت لینی ہوگی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رنگیز خان کوعبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دوبارہ حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points