پی آئی اے نے اندرون سندھ تمام دفاتر بند کردیئے

12


لاڑکانہ کو چھوڑ کراندرون سندھ کے تمام دفاتر بند، پی آئی اے نے شعبہ مارکیٹنگ کے 450 افسران کو اسلام آباد منتقل ہونے کے احکامات دے دیے

شہریار عباسی
بدھ دسمبر
22:27

پی آئی اے نے اندرون سندھ تمام دفاتر بند کردیئے  پی آئی اے نے اندرون سندھ تمام دفاتر بند کردیئے pic 1d424 1595705017

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء) پی آئی اے نے اندرون سندھ میں تمام دفاتر بند کر کے ملازمین کو اسلام آباد منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابقپی آئی اے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں افسران کا کراچی سے اسلام آباد ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔پی آئی اے ن کی جانب سے شعبہ مارکیٹنگ کے 450 افسران کو 28 دسمبر تک اسلام آباد منتقل ہونے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق لاڑکانہ کے سوا اندرون سندھ پی آئی اے کے تمام دفاتر بند کردیے گئے ہیں جبکہ اندرون سندھ سے پہلے افسران کا کراچی ٹرانسفر کیا گیا اور اب کراچی سے افسران کو اسلام آباد ٹرانسفر ہونے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا ہیڈ آفس کراچی میں ہے جبکہ شعبہ مارکیٹنگ کا بڑا حصہ اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

()

پی آئی اے کی جانب سے اچانک ٹرانسفر کے احکامات ملنے پر افسران شدید بے چینی اور مایوسی کا شکار ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کا بڑا حصہ شمال میں منتقل ہوا ہے، اس لیے افسران کا تبادلہ اسلام آباد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 22 جنوری 2019 کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی وجہ ہوابازی ڈویژن کا اسلام آباد میں ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points