آصفہ بھٹو اپنے ہی والد اور بھائی کی سیاست کیلئے خطرہ بن گئیں

16


مریم نواز کو شدید تحفظات، آصف زرداری کی صاحبزادی کو پی ڈی ایم کے لاہور جلسے سے دور رکھنے کا فیصلہ

محمد علی
بدھ دسمبر
23:32

آصفہ بھٹو اپنے ہی والد اور بھائی کی سیاست کیلئے خطرہ بن گئیں  آصفہ بھٹو اپنے ہی والد اور بھائی کی سیاست کیلئے خطرہ بن گئیں pic 364d4 1606810665

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء) آصفہ بھٹو کو پی ڈی ایم کے لاہور جلسے سے دور رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آصفہ بھٹو نے ملتان جلسے سے اپنے سیاسی کیرئیر کا ناصرف آغاز کیا، بلکہ بڑے بڑے سیاستدانوں کیلئے خطرے کا باعث بھی بن گئی ہیں۔ صحافی ارشد شریف کا کہنا ہے کہ انہیں  ن لیگ کے لوگوں نے بتایا ہے کہ مریم نواز ملتان جلسے کے بعد آصفہ بھٹو کو ملنے والی پذیرائی سے خوش نہیں ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے طویل تقریر کی اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ آصفہ بھٹو کی تقریر تو کافی مختصر تھی، پھر آصف زرداری کی بیٹی کو زیادہ پذیرائی کیوں حاصل ہو رہی ہے۔

()

مزید بتایا گیا ہے کہ آصفہ بھٹو اپنے ہی والد اور بھائی کی سیاست کیلئے بھی خطرہ بن گئی ہیں۔ ان تمام حالات میں اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ آصفہ بھٹو کو پی ڈی ایم کے باقی جلسوں سے دور رکھا جائے، وہ لاہور کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ آصفہ بھٹو نے گزشتہ دنوں پہلی مرتبہ کسی سیاسی جلسے میں شرکت کی تھی۔ آصف زرداری کی صاحبزادی ملتان میں ہوئے پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہوئی تھیں اور انہوں نے ایک پراثر تقریر بھی کی۔ اس تقریر کے بعد سیاسی ناقدین کی جانب سے بھی آصفہ بھٹو کی تعریف کی گئی۔
                                                    

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points