پنجاب حکومت نے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد کر دی

14



Live Updates

ہوٹل اور ریسٹورنٹس کو کھلی اور پر فضاء جگہ پر ڈائننگ کا انتظام کرنے کی ہدایت، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

محمد علی
بدھ دسمبر
22:47

پنجاب حکومت نے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد ..  پنجاب حکومت نے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد کر دی pic 0c373 1594281397

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء) پنجاب حکومت نے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک شکل اختیار کر چکی، اسی باعث صوبائی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے اہم اعلان کیا ہے۔ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے صوبے بھر کے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ہوٹل اور ریسٹورنٹس کو کھلی اور پر فضاء جگہ پر ڈائننگ کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ جبکہ ملک بھر میں کورانا کے 2829 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی۔

()

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356، سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 701، بلوچستان میں 17 ہزار 215، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667، اسلام آباد میں 30 ہزار 748 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 982 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 84 ہزار 976 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 197 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 365 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 244 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 41 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 86 ہزار 829 اموات ہوئی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 44 لاکھ 42 ہزار109 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ82 لاکھ 65 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔ دنیا بھر میں پہلے50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔ اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔ پہلی ایک لاکھ اموات 89روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔ چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔


پنجاب حکومت نے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد کر دی live icon
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points