اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2020ء) :پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو نے گذشتہ روز سیاست میں بڑی انٹری دی۔ سیاسی پنڈتوں نے گذشتہ روز ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں آصفہ بھٹو کی انٹری کو دبنگ انٹری قرار دیا ۔ عوام کی بڑی تعداد گذشتہ روز آصفہ بھٹو کے ساتھ چلتی رہی۔ انہوں نے عوام کے ساتھ سارے راستے ”چلو چلو جلسہ گاہ” چلو کے نعرے لگائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور حسین کا کہنا ہے کہ اگر آصف علی زرداری نااہل ہوئے تو آصفہ بھٹو ان کی جگہ الیکشن لڑیں گی۔
()
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو کو گذشتہ روز لانچ نہیں کیا گیا وہ پہلے بھی سیاست میں ہیں۔
آصفہ بھٹو نے مختصر تقریر کی کیونکہ بلاول نے ویڈیو تقریر کرنی تھی جو کہ تکنیکی مسائل کے سبب نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی سیاست میں ہیں لیکن آگے آنے میں انہیں وقت لگے گا۔واضح رہے کہ آصفہ بھٹو کی سیاسی میدان میں انٹری نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
یہی نہیں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری لوگوں کی خصوصی مرکز نگاہ بننے کے ساتھ ساتھ ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہیں۔ بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ کی طرح پُر اعتماد نظر آئیں، کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ آصفہ بھٹو میں بے نظیر بھٹو شہید کی جھلک نظر آ رہی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر جلسہ عام سے پہلی مرتبہ خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ میں آپ سب کی شکرگزار ہوں جو اس سیلیکٹڈ کے ظلم و جبر کے باوجود اس قدر تعداد میں یہاں موجود ہیں ۔
Credits Urdu Points