بختاور بھٹو نے منگنی کی خوبصورت ویڈیو شئیر کر دی

55



Live Updates

ویڈیو میں بختاور بھٹو کو والد آصف زرداری اور بہن آصفہ بھٹو کے ہمراہ خوشگوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مقدس فاروق اعوان
منگل دسمبر
12:36

بختاور بھٹو نے منگنی کی خوبصورت ویڈیو شئیر کر دی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم دسمبر 2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری نے اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کر دی جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کی۔ویڈیو میں بختاور کو اپنے والدین اور بہن آصفہ بھٹو کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔تینوں اس موقع پر انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں،بعدازاں تینوں افراد اپنے گھر کے نئے رکن یعنی بختاور کے منگیتر محمود چوہدری کے ساتھ تصاویر کھنچھواتے نظر آ رہے ہیں،بختاور بھٹو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے جسے لوگوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب بلاول ہاوس کراچی میں ہوئی۔

()

بختاور بھٹو کی منگنی کےہر طرف چرچے رہے۔ آج ان کی منگنی لاہور کے محمود چوہدری سے ہوئی ۔ بختاور اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی،۔ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کی تصاویر سامنے آئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور بھٹو انتہائی خوش ہیں ۔

تقریب میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے۔سابق صدر آصف علی زرداری بھی تقریب میں شریک ہوئے، ڈاکٹروں کے مشورے سے آصف زرداری اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے۔تقریب میں شریک محمود چودھری کے اہلخانہ کا وفد 12 سی15 افراد پر مشتمل تھا۔تقریب میں بحریہ ٹاون کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی بلاول ہاوس میں موجود تھیں۔ جبکہ بلاول بھٹو نے منگنی میں شرکت نہیں کی کیونکہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔انہوں نے بذریعہ آن لائن منگنی کی تقریب میں شرکت کی۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :





Source link

Credits Urdu Points