چند نادان دوستوں نے وزیراعظم عمران خان کو شرمندہ کروادیا ہے

36


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2020ء) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک جمہوری آدمی ہیں۔ لیکن اُن کے چند نادان دوستوں نے انہیں شرمندہ کروادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ضد تھی کہ ہم جلسہ نہیں ہونے دیں گے اور اسی کے لیے چار سے پانچ مرتبہ کریک ڈاؤن کیا گیا، ہر شہر میں پکڑ دھکڑ کی گئی ، جلسہ گاہ قاسم اسٹیڈیم سیل کیا گیا لیکن دوسری جانب اپوزیشن کی ضد تھی کہ جلسہ ہر حال میں ہوگا، اپوزیشن نے بڑا کیا یا چھوٹا لیکن جلسہ تو کردیا۔ تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جمہوریت میں سیاسی معاملات سیاست سے حل ہوتے ہیں ، طاقت کا استعمال ہمیشہ نقصان دہ ہوتا ہے، ایک دن کے جلسے کو حکومت کے چند نا اہل سمجھداروں نے پانچ چھ دن کا جلسہ بنا دیا،کل بھی ٹاک شوز میں جلسے تو ہوئے ، پکڑ دھکڑ ہوگئی ۔

()

انہوں نے پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل حکومت کی جانب سے کی جانے والی پکڑ دھکڑ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کیا اتنی ہمت تھی کہ ایک ریلی مریم نواز ، دوسری آصفہ بھٹو اور تیسری مولانا فضل الرحمان لے کر آرہے تھے تو کر دیتے کریک ڈاؤن ، آپ کو طاقت کے استعمال کا شوق ہے کہ ہم طاقت سے ہر چیز کُچل دیں گے، ایسا نہیں ہوتا۔

سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جب دھرنا کیا تو ہم کہہ رہے تھے کہ آپ نے ٹھیک کیا کیونکہ دھاندلی اور کرپشن کے خلاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا اپنی جگہ لیکن اسد عمر جلسہ کرے تو ٹھیک اور آپ دوسروں کو نہ کرنے دیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: خیال رہے کہ گذشتہ روز حکومت کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملتان میں گھنٹہ گھر چوک میں جلسہ عام منعقد کیا جس سے پی ڈی ایم رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی خطاب کیا جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو نے بڑی انٹری دی اور جلسے سے خطاب کر کے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔



Source link

Credits Urdu Points