کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جہاز نے بھی ماسک پہن لیا

42


جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر 2020ء)   کورونا وائرس کی دوسری لہر عروج پر ہے اور دنیا بھر میں اس وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔لاک ڈاﺅن سمیت کئی ایس او پیز مختلف حکومتوں نے جاری کر رکھے ہیں جس پر سختی سے عملدرآمد بھی کرایا جا رہاہے۔تاہم پھر بھی وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ویکسین مارکیٹ میںنہیں آ جاتی تب تک اس وائرس سے محفوظ رہنے کا سب سے بہترین طریقہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہے اور ایس او پیز میں ماسک پہننے کو سب سے زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔دنیا بھر میں ماسک پہننے کے حوالے سے مختلف ترغیبی حربے استعمال کیے جا رہے ہیںا ور ایسی ہی ایک مہم کے سلسلے میں انڈونیشیا کے جہازوں کو بھی ماسک پہنا دیے گئے ہیں۔

()

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی وباءکورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن نے بھی ماسک پہن لیے۔ انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن گرودا انڈونیشیا نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے اپنے 5 طیاروں پر ماسک پینٹ کیا ہے۔

گرودا انڈونیشیا نے اپنے طیاروں کے آگے نیلے رنک کا ماسک پینٹ کیا ہے تاکہ اس سے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم ”آئو ماسک پہنتے ہیں“کو حمایت حاصل ہو سکے۔ یہ طیارے ملکی پرواز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی پرواز سنگاپور اور جاپان میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق گروڈا انڈونیشیا کے 5 طیاروں پر 60 لوگوں نے مل کر 120 گھنٹوں میں یہ ماسک پینٹ کیے ہیں۔خیال رہے کہ انڈونیشیا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 500 سے زائد ہے۔یاد رہے کہ کورونا وبا سے بچنے کا بہترین حل ماسک پہننااور دوسروں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہے۔بلاوجہ گھر دے نکلنے سے گریز کریں اور گھر پر رہیں محفوظ رہیں جیسا فارمولا ہی آپ کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔



Source link

Credits Urdu Points