شہر قائد کے تمام شادی ہالز میں بوفے اور ٹیبل سروس پر پابندی عائد

54



Live Updates

مہمانوں کو کھانا ڈبوں میں پیک کر کے دیا جائے گا، کراچی انتظامیہ کی جانب سے گائیڈ لائنز جاری

شہریار عباسی
پیر نومبر
23:44

شہر قائد کے تمام شادی ہالز میں بوفے اور ٹیبل سروس پر پابندی عائد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2020ء) شہر قائد کے تمام شادی ہالز میں بوفے اور ٹیبل سروس پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی کے تمام شادی ہالز میں بوفے اور ٹیبل سروس پر پابندی عائد کردی، مہمانوں کو صرف باکسز کے ذریعے کھانا پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔

()

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی ہدایت پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت میرج ہالز ایسو سی ایشنز کے عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسد علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند اور ایسوی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد و دیگر نے شرکت کی۔ کمشنر کراچی نے وفد کو کرونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرانے پر زور دیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے وضاحت کی کہ اب شادی ہالز میں ٹیبل سروس اور بوفے کی اجازت نہیں ہوگی، مہمانوں کو کھانا صرف باکسز کے ذریعے پیش کیا جاسکے گا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ یقینی بنائیں کہ ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد ہو، جو میرج ہالز عمل نہ کریں ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points