امریکا، کورونا ویکسین کی فراہمی 11 دسمبر سے شروع ہوسکتی ہے، ڈاکٹر منصف السلاوی

94



Live Updates

پیر نومبر
12:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) امریکا کے سربراہ برائے کورونا وائرس ویکسین پروگرام ڈاکٹر منصف السلاوی نے کہا ہے کہ امریکا میں کورونا ویکسین کی فراہمی 11 دسمبر سے شروع ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر منصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ریاست ویکسین کی تقسیم سے متعلق فیصلے خود کرے گی۔

()

دریں اثنا امریکی میڈیا نے کہا کہ امریکی ایف ڈی اے کی ویکسین مشاورتی کمیٹی 10 دسمبر کو ملاقات کرے گی۔ جس میں کورونا ویکسین کو ہر امریکی ریاست کی آبادی کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔ڈاکٹر منصف سلاوی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہر ریاست ویکسین کی تقسیم سے متعلق فیصلے خود کرے گی۔انھوں نے کہا کہ ریاستوں کو طبی عملے اور بزرگوں کو ویکسین پہلے دینے کی تجویز دی ہے۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points