سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

55



Live Updates

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی

پیر نومبر
21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 1150روپے کی نمایاں کمی سے ایک لاکھ 8ہزار850روپے ہوگئی۔ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا15ڈالرکی کمی سے 1772ڈالر ہو گیا جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت1150روپے کی کمی سے 1لاکھ 8ہزار850روپے ہو گئی۔ اسی طرح986روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار 321روپے کی سطح پر آگئی۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی جبکہ 8 جولائی کو فی تولہ نرخ ایک لاکھ 8 ہزار تھے۔

()

چند ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، اب تک مجموعی طور پر 24 ہزار 150 روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم کرونا ویکسین کی مؤثر دوا کی تیاری کی خبروں کے بعد سونے کے نرخ میں کمی نظر آرہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا مزید 15 ڈالر کمی سے 1772 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔
                                                   



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points