ملتان کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن سے زیادہ زور حکومت نے لگایا، اسے کہتے ہیں آ بیل مجھے مار۔۔۔ سینیئر صحافی کا پی ڈی ایم جلسے پر ردعمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2020ء) سینیئر صحافی حامد میر نے ملتان جلسے کو کامیاب قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ملتان کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن سے زیادہ زور حکومت نے لگایا پہلے پکڑ دھکڑ کی دھمکیاں دیں رکاوٹیں کھڑی کر دیں جب اپوزیشن باز نہ آئی تو حکومت نے ہتھیار پھینک دئیے اب یہ جلسہ آغاز سے پہلے ہی میڈیا پر چھایا ہوا ہے اور اپوزیشن سرخرو نظر آتی ہے اسے کہتے ہیں آ بیل مجھے مار۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points