()
وہاں پر قرآن کریم اور حدیث نبوی ﷺ کا درس معمول کے مطابق ہوگا۔تمام تعلیمی اداروں کے ہوسٹلز میں 35فیصد طلباء کو رہنے کی اجازت ہے۔
واضح رہے حکومت نے ای سی اوسی کی سفارشات پر تعلیمی اداروں میں10جنوری تک چھٹیاں کی ہوئی ہیں۔ جبکہ کاروباری اور دوسری سرگرمیوں کیلئے بھی ایس اوپیز جاری کر رکھے ہیں۔اسی طرح کوروبا کے باعث حکومت نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے مختلف علاقوں میں8 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاوَن کا نافذ کردیا ہے۔ لاہور کے 26، راولپنڈی کے15، ملتان کے7، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے3 اور میانوالی کے 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن لگا دیا گیا۔ اسی طرح لیہ کے 5، سرگودھا کے 4، گوجرانوالہ کے 3، فیصل آباد کے4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیا گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے شدید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔ ان علاقوں میں گروسری اسٹورز،آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پٹرول پمپ صبح 9 تا شام 7 بجے کھل سکیں گے۔
Credits Urdu Points