حکومت کو پی ڈی ایم کے جلسہ میں ایک خفیہ ویڈیو چلائے جانے کا خدشہ

53


حکومت کے پاس اطلاعات ہیں کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے پاس کوئی ایسی ویڈیو ہے جو ان کے کسی ایک جلسہ میں چلائی جائے گی ، جس سے بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھ جائے گا ، سینئر تجزیہ کار افتخار احمد کا انکشاف

ساجد علی
پیر نومبر
17:20

حکومت کو پی ڈی ایم کے جلسہ میں ایک خفیہ ویڈیو چلائے جانے کا خدشہ

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) حکومت کے پاس اطلاعات ہیں کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے پاس کوئی ایسی ویڈیو ہے جو ان کے کسی ایک جلسہ میں چلائی جائے گی ، جس سے بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھ جائے گا ، یہ انکشاف سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے خدشات کی بناء پر پی ڈی ایم کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں نہ کرے، کیوں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تو اپنی سوچ میں صاف ہے اور چند روز میں انہوں نے جو ماحول بنایا اس کے بعد ملتان کا جلسہ ہو یا نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن حکومت کو شکست ضرور ہوچکی ہے، کیوں کہ کوئی ایسی حکومت نہیں جو پولیس کے زور پر چلی ہو، ہماری تاریخ بتاتی ہے کہ حکومت وقت کو پولیس کارروائیوں کا کبھی بھی فائدہ نہیں ہوا۔

()

https://www.youtube.com/watch?v=x1Yn5L4KMNw

یاد رہے کہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں پی ڈی ایم کی طرف سے جلسسے جاری ہیں جہاں آج بھی ان کی طرف سے ملتان میں پنڈال سجایا گیا ہے جس کے بارے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جلسہ گاہ کی طرف جانے کیلئے باہر نکل چکے ہیں ، ساتھیوں کے ساتھ جلسہ گاہ جائیں گے اور اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک جلسہ نہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتارکرنے سے پہلے گرفتار کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا ، جلسہ روکنے کے لیے کھڑی کی گئی رکاوٹیں ، موبائل فون سروس اوردیگر پابندیاں بھی کام نہیں آئیں گی جب کہ رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق عدالت کا فیصلہ قانون کے عین مطابق ہے ، عدالت اور ہم دونوں چاہتے ہیں کہ جلسہ ہو۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف کے رضاکار قوم کے خدمت گزار ہیں یہ کسی بھی قسم اسکواڈ نہیں ہے ، یہ رضاکار اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں ، کیوں کہ اگر ہمیں کوئی مارے گا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points