کینیڈا میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم ، اسد عمر نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

48


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 نومبر 2020ء) : دنیا بھر میں کورونا اپنی دوسری لہر میں پہلے سے زیادہ پھیل رہا ہے ، اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی ویکسین پر دن رات کام ہو رہا ہے تاکہ اس عالمی وبا پر قابو پا کر اس وائرس میں مبتلا مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔ عالمی سطح پر کورونا ویکسین لگانے کی مہم کی خبر پر وفاقی وزیر نے پاکستان کی اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کینیڈا کی ایک خبر شئیر کی جس میں بتایا گیا کہ کورونا ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینئیر جنرل کو دے دی گئی ہے۔ اس خبر پر اسد عمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینئر جنرل کو دے دی گئی ہے۔

()

ذرا کینیڈا کے اخبار تو دیکھیں کہیں کینیڈا کی اپوزیشن نے یہ تو نہیں کہہ دیا کہ جسٹن ٹروڈو تم تو سیلیکٹڈ نکلے، ایک کٹھ پتلی ہو اور ہمارا مقابلہ تم سے نہیں تمہیں لانے والوں سے ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے انہیں ”سیلیکٹڈ” کہہ کر مخاطب کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان ایک سیلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔ جس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ”سیلیکٹڈ” کہنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو آج تک ۔ اپوزیشن کی جانب سے بارہا کہا گیا کہ چونکہ عمران خان ایک سیلیکٹڈ وزیراعظم ہیں لہٰذا ہم ان کو وزیراعظم ہی نہیں مانتے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج کل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے جس میں حکومت کو گھر بھیجنے کی بات کی جاتی ہے۔



Source link

Credits Urdu Points