شادی شدہ عورت 1 کروڑ 57 لاکھ لیکر گھر سے فرار ، تھانے میں شوہر اور آشنا کا آمنا سامنا

64


سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے کے بعد ایک دوسرے سے محبت کے دعویدار گرفتاری کے بعد کنارہ کرنے لگے ، دھوکہ دہی کا الزام لگا کر ایک دوسرے پر ملبہ ڈال دیا ، اردو پوائنٹ واقعے کی تفصیلات سامنے لے آیا

ساجد علی
پیر نومبر
16:13

شادی شدہ عورت 1 کروڑ 57 لاکھ لیکر گھر سے فرار ، تھانے میں شوہر اور آشنا ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) شادی شدہ عورت اور مرد سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے ذریعے رابطے کے بعد ایک دوسرے سے محبت کے دعویدار گرفتاری کے بعد کنارہ کرنے لگے، دھوکہ دہی کا الزام لگا کر ایک دوسرے پر ملبہ ڈال دیا۔ اردو پوائنٹ سے گفتگو میں خاتون حنا نے کہا کہ اس کی پہلی شادی محبت کی شادی تھی لیکن وہ اپنے شوہر کے غلط رویے کی وجہ سے پریشان رہتی تھی جب کہ اس کی بات اس کے والدین بھی نہیں سنتے تھے، جس کی بناء پر اس نے گھر سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا اور ایک دن 1 کروڑ 57لاکھ روپے لے کر گھر سے چلی گئی ، جب وسیم کو پتہ چلا کہ میرے پاس اتنے پیسے ہیں تو یہ مجھے ورغلا کر کوئٹہ اپنے ساتھ لے گیا، جس کے لیے اس نے مجھے ڈرایا بھی تھا، اکیلی ہونے کی وجہ میں اس کی باتوں میں آگئی اور اس کے ساتھ چلی گئی،بعد میں اس نے مجھے مارنا شروع کیا اور دھمکی دی کہ اگر شادی نہ کی تو جان سے ماردوں گا، اسلحہ دکھا کر مجھے کہتا کہ تم ایسے ماری جاؤ گی اور تمہارے پیسے اس طرح سے غائب ہوں گے کہ تمہیں پتہ بھی نہیں چلے گا ،  وسیم نے مجھے پہلے یہ کہا تھا کہ یہ امریکہ میں رہائش پذیر ہے لیکن بعد معلوم ہوا کہ یہ جھوٹ تھا،اس نے بتایا کہ ویزہ کی معیاد ختم ہونے پر اس کو پاکستان واپس آنا پڑا اور واپس نہیں جاسکتا۔

()

اردو پوائنٹ کی میزبان تہمینہ شیخ سے گفتگو میں ملزم وسیم محمود نے بتایا کہ اس کی خاتون کے ساتھ پچھلے ایک ڈیرھ سال سے دوستی تھی اس دوران صرف دوست کے طور پر ہی بات شروع کی لیکن وہ چلتے چلتے بہت آگے تک بڑھ گئی، لیکن گھر سے فرار ہونے کا فیصلہ اس کا ذاتی تھا اور لاہور پہنچنے کے 15 سے20دن بعد مجھ سے رابطہ کیا، اور بتایا کہ میں گھر سے نکل گئی ہوں اور اس وقت اپنی ایک دوست کے ساتھ رہائش اختیار کیے ہوئے ہوں ، بعد ازاں کسی دوست کے ذریعے سے اس نے ایک فلیٹ بھی کرائے پر حاصل کیا،اس دوران مجھ سے فون پر رابطہ کرکے یہ کہتی رہی کہ میں بھی لاہورآجاؤں لیکن میں نے کہا جب تک خلاء نہیں ہوگی میں نہیں آسکتا،اس کے بعد عدت پوری ہوئی تو کورٹ میرج کریں گے، مزید تفصیلات کیلئے یہ ویڈیو دیکھیں 

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points