اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 نومبر 2020ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ہم سفر کے انتخاب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میری دلہن پاکستان سے ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری بیوی کا تعلق پاکستان سے ہو گا، وہ پاکستان سے ہی ہو گی۔ اور میں نے ایسی لڑکی کا سوچا ہے جو پاکستان میں ہی پیدا ہوئی ہو۔ اپنی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری بہنوں اور میرے لیے جب سے بی بی شہید کی شہادت ہوئی ہے ہم نے کبھی اس کا سوچا نہیں ہے، کیونکہ والدہ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، لیکن اب ہم سب آہستہ آہستہ تیار ہورہے ہیں۔ جب میری شادی ہوگی تو لڑکی کا بھی سب کو پتا چل جائے گا۔
()
مشرق اور مغرب کا موضوع ہمارے گھر میں چلتا ہے ، لیکن ہم پاکستان میں رہتے ہیں، ہماری اپنی ثقافت ہے ، اپنی تاریخ اور کلچر ہے، ہمارے خاندان کا حصہ بننا کسی بھی خاتون کے لیے بہت بڑی قربانی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر میں وزیراعظم بنا تو سب سے پہلے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار وسیع کروں گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری اپنی شادی سے متعلق بارہا بات کر چکے ہیں۔ بلاول بھٹو نے ماضی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے شادی کی کئی پیشکشیں ہوئی ہیں تا ہم میں شادی اپنی بہنوں کی مرضی سے ہی کروں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری سیاسی سرگرمیوں اور مصروفیت کے باعث ان کی ہونے والی اہلیہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا اس لیے شادی جس سے بھی ہو وہ صبر اور حوصلے والی خاتون ہوں۔
Credits Urdu Points