سابق صوبائی وزیر سندھ عادل صدیقی کورونا سے انتقال کرگئے

52


کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی عادل صدیقی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔ اس حوالے سے موصول ہوانے والی تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے عادل صدیقی ک ے عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں کراچی میں واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج رہے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور ان کا انتقال ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی عادل صدیقی کورونا میں مبتلا ہونے سے پہلے بھی کافی عرصے سے پھیپھڑوں اور دیگر عارضوں میں مبتلا تھے ، جب کہ اسی وجہ سے وہ ملک اور بیرون ملک سفر کے دوران ایک ڈاکٹر اور آکسیجن سلینڈر بھی اپنے ہمراہ لے کر جاتے تھے۔

()

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماء عادل صدیقی 2002ء سے 2007ء تک صوبائی وزیر رہے ، جس کے بعد وہ سال 2008ء میں بننے والی سندھ کی صوبائی حکومت میں بھی وزیر رہے ، جب کہ 2013ء سے 2018ء تک عادل صدیقی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 100 سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تاہم ایم کیو ایم کے رہنما 2016ء سے دبئی میں خودساختہ جلاوطنی کاٹ رہے تھے جہاں سے وہ چند روز قبل ہی پاکستان واپس پہنچے تھے۔

چند روز قبل پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے تھے ، جام مدد علی کے بیٹے جام ذیشان نے ان کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ عالمی وباء کا شکار ہونے والے پیپلزپارٹی رہنما چند روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے جہاں ایک ماہ قبل ان میں کوورنا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ، سانگڑھ سے منتخب ہونے والے جام مدد علی سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین بھی تھے۔
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راشد ربانی دو دفعہ کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث خالیق حقیقی سے جا ملے ، راشد ربانی کو ضیا الدین اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ، راشد ربانی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، راشد ربانی کا شمار کراچی سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے ، وہ دو ماہ قبل کورونا کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد 30 قرنطینہ میں رہنے کے بعد ان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی تاہم جو اینٹی بوڈیز کا ٹیسٹ تھا اس میں اس بات کی تشخیص ہوئی کے راشد ربانی کو کورونا ہوا ہی نہیں تھا ، راشد ربانی کی طبیعت گزشتہ ایک ہفتے سے خراب تھی ، سانس لینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دوبارہ مثبت آئی۔



Source link

Credits Urdu Points