ڈیرہ اسماعیل خان،درندہ صفت باپ کی سوتیلی بیٹی سے زیادتی، مقدمہ درج ، ملزم گرفتار

51


زبان کھولنے کی صورت میں جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا، بیٹی کا الزام

اتوار نومبر
18:05

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) تھانہ کڑی خیسور کی حدود کچہ ملی خیل میں درندہ صفت باپ کی سوتیلی بیٹی سے زیادتی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

()

تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور میں سرگودھا کے گائوں بھیرہ شریف کی رہائشی ک ش دختر فرمان علی نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی والدہ نے 4سال قبل اس کے باپ سے طلاق لیکر عبدالجبار ولد سردار عالم سکنہ کچہ ملی خیل سے شادی کی تھی۔

مدعیہ کے مطابق وہ دو ماہ قبل والدہ سے ملنے کچہ ملی خیل کڑی خیسور آئی جہاں میری والدہ کی عدم موجودگی میں میرا سوتیلا باپ عبدالجبار مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور زبان کھولنے پر جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا، تاہم طبیعت خراب ہونے پر میں نے اپنی والدہ کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے اس کے سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points