سول و عسکری قیادت کو علاقائی و قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، وزیراعظم عمران خان
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 نومبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم کو آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
()
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی ہمراہ تھے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان، اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں سول و عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points