Live Updates
حکومت نے پاکستان کی تباہی کر دی ہے، ساری معیشت خراب ہو گئی ہے، ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے، شہباز شریف کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر2020ء) قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ بے بسی کیا ہوگی کہ والدہ کے انتقال کی خبر قید میں ملی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اس سے زیادہ بدقسمتی اور بے بسی کیا ہوگی کہ والدہ کے انتقال کی خبر جیل میں ملے ۔ بے بسی کا عالم تھا، ایسے عالم میں کیا کیا جا سکتا تھا ۔ ماں سے خالص کوئی رشتہ نہیں اس میں کوئی شک نہیں، بچپن میں ماں کبھی ڈانٹتی تھی تو پھر پیار بھی کرتی تھی۔دعاؤں کی چھتری چلی جائے تو واپس نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد جیل میں نواز شریف سے بات کروائی گئی ۔
()
بھائی سے بات کر کے دل کو تسلی ملی۔ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی تباہی کر دی ہے۔
ساری معیشت خراب ہو گئی ہے ۔ صحافی نے سوال کیا ملکی معاملات ٹھیک کرنے کا طریقہ کیاہے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ صحافی میری ضمانت کرائیں پھر بتائو ں گا ،ابھی تو پیرول پر رہا ہوں ،ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے ۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی کاوش سے ملک لے حالات بہتر ہوسکتے ، نیشنل ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے ،اگر ملک کے حالات کو بہتر بنانا ہے تو تمام سیاسی جماعتوں سے قومی ڈائیلاگ کرناہوگا مگر افسوسناک بات ہے کہ اب گالی سے بات شروع ہوتی ہے گالی پر ختم ہوتی ہے ،پی ٹی آئی نے قومی سیاست میں زہر گھول دیا ہے۔
نواز شریف کی والدہ کا انتقال سے متعلق تازہ ترین معلومات
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points